ابنا: عینی شاہدین نے کہا ہے کہ گزشتہ رات نماز عشاء کے بعد بعض نامعلوم افراد نسل پر ستانہ عبارتوں کے ذریعے نمازیوں کی توہین کر رہے تھے اور جب فجر کی نماز کے لیے مسجد میں آئے تو مسجد کو آگ لگی ہوئی تھی۔ اس سنٹر کے سربراہ"میلوڈ گیٹاف" نے نمازیوں کی توہین اور مسجد کو آگ لگا ئے جانے کی وجہ سے پولیس سنٹر میں شکایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جب نمازی فجر کی نماز پڑھنے کے لیے مسجد میں آئے ہیں اس وقت اس موضوع کی خبر ملی ہے اور نمازیوں نے جب مسجد کے دروازے کھولے تو انہوں نے دیکھا کہ مسجد کی ہر چیز جلی ہوئی ہے۔ اونڈا شہرکی بلدیہ نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ کے بارے تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے۔
.....
/169